ہری پور میں خوفناک آندھی و طوفان سے تباہی مچ گئی،ایک بچہ جاں بحق کئی افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک شاہد تبسم ) خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں خوفناک آندھی اور طوفان نے تباہ مچا دی، تیز اندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔
تھانہ خان پور کی حدود سرادنہ گاؤں میں شدید آندھی و طوفان کے باعث گھر کی دیوار گر گئی،3 بچے دیوار کے نیچے دب گئے،دیوار کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 شدید ذخمی ہوگئے،خان پور سے ٹیکسلا جانے والے رقڈ پر جگہ جگہ درخت گرنے سے خان پور ٹیکسلا روڈ جگہ جگہ سے بند جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار درخت کے نیچے آنے سے شدید زخمی ہوگیا جس فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
طوفانی بارشوں کے باعث مکانوں کی چھتیں بجلی کے پول، درخت اکھڑگئے، ،ضلع بھر بھی بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے ، آسمان پر چھائی کالی گھٹاؤں اور بجلی کی بندش کے باعث ہر طرف اندھیرا چھایا ہوا ہے،مقامی افراد امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔
جاں بحق ہونے اور ذخمی ہونے والے بچوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور منتقل کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا