گرج چمک کیساتھ موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

May 01, 2025 | 18:52:PM
گرج چمک کیساتھ موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں اگلے 3 سے 5 گھنٹوں کے دوران آندھی،گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری  کا امکان ہے۔

پنجبا کے دیگر اضلاع جیسے سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان ہےجبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور گرد و نواح میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ 

 آندھی، گرج چمک، ژالہ باری  کے باعث کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز جیسی کمزور تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قوم اور مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک کروڑ روپے کا ”وار فنڈ“ قائم