کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،ا لاہورقلندرز کے درمیان میچ میں 12اوورز کا کھیل ہو سکا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ایس ایل 10 کے 21ویں میچ جوکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندرز کے درمیان کھیلا گیا میں 12 اوورز کا کھیل ہو سکا۔لاہور نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔
بارش اور آندھی کے باعث میچ ختم کر دیا گیا ، عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، پی ایس ایل 10 کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد عامر آج کے میچ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق محمد عامر بخار کی وجہ سے آج میچ نہیں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کی ملتان سلطان کیخلاف 87رنز سے فتح