پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کی ملتان سلطان کیخلاف 87رنز سے فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو 87رنز سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 204رنز بناتے ہوئے ملتان سلطان کو فتح کے لیے 205رنز کا ہدف دیا۔
اوپننگ بل باز ٹم سیفرٹ نے 11گیندوں پر 22رنز بنائے جس میں 1چھکا اور 3 چوکے شامل تھے، ڈیوڈ وارنر نے 13گیندوں پر 30رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 2چھکے اور 4چوکے شامل تھے، جیمز وینس نے 45گیندوں پر 65رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 2چھکے اور 5چوکے شامل تھے۔ عمیر یوسف نے 5گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے1سکور کیے۔
عرفان خان نے 33گیندوں پر 40رنز بنائے جس میں 3چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔خوشدل شاہ نے 13گیندوں پر 33رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور 2چوکے شامل تھے، ملتان سلطان کی جانب سے عبید شاہ نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیوڈ ویلی، کورٹس کیمبر نے 1-1وکٹ حاصل کی۔
مطلوبہ ہدف کے جواب میں ملتان سلطان کی ٹیم 117رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، یاسر خان نے 17گیندوں پر 26رنز بنائے جس میں 3چھکے اور 1چوکا شامل تھا، خرم غلام نے 25گیندوں پر 29سکور کیے، کرس جارڈن نے 9گیندوں پر 14سکور کیے، عبید شاہ نے 10گیندوں پر 14رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2-2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔عباس آفریدی اور عامر جمال نے 1-1وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں :ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی