ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی

May 01, 2025 | 18:35:PM
ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی
کیپشن: ٹرین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ریلویز نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق گزشتہ سال 20اپریل تک 69 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی ، گزشتہ برس کی نسبت رواں سال 6 ارب روپے زیادہ کمایا گیا۔

رواں سال مال گاڑیوں سے 40 ارب کمائی ہوئی،جبکہ رواں سال اب تک مسافر ٹرینوں سے آمدن 26 ارب روپے رہی۔لینڈ اور دیگر ذرائع سے 9 ارب روپے حاصل ہوئے ۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ آمدن ریلوے کی درست سمت میں پیش رفت کا مظہر ہے،صارفین کو مزید سہولیات اور نظام میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ،جوانوں سے خطاب،دبنگ بیان داغ دیا