قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بھارت کو مہم جوئی کا سخت ردعمل دیا جائیگا، آرمی چیف 

May 01, 2025 | 18:08:PM
قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بھارت کو مہم جوئی کا سخت ردعمل دیا جائیگا، آرمی چیف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور سخت ردعمل دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا خواہاں لیکن قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے  ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا،آرمی چیف نے پاک فوج کی سٹرائیک کور منگلا کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک نامی مشق کا بھی مشاہدہ کیا،مشق میں منگلا اسٹرائیک کور کے دستوں نے حصہ لیا،مشق میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے روایتی جنگی مناظر کا عملی مظاہرہ کیا گیا،فوجی دستوں نے ہم آہنگ، متحرک اور مؤثر کارروائیاں پیش کیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ  پاکستانی افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور سخت ردعمل دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا خواہاں لیکن قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیمر اسٹرائیک مشق پاکستان آرمی کی تربیتی برتری اور تکنیکی جدت کا عکاس ہے، مشق میں جدید جنگی ٹیکنالوجی، فائٹر جیٹ، ہیلی کاپٹر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپوں نے حصہ لیا،نئی انجینئرنگ تکنیکوں کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا گیا،تمام عسکری شعبوں نے مربوط اور جارحانہ کارروائیاں کیں،فوجی جوانوں نے غیرمعمولی مہارت، چابکدستی اور پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف نے کہاکہ  پاک فوج کی جنگی تیاری ہر آزمائش پر پوری اترتی ہے،سینئر فوجی قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور دیگر معززین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمت گر گئی