بھارتی لیگ کے دوران تماشائیوں میں ہاتھا پائی، توڑ پھوڑ

May 01, 2023 | 14:13:PM
بھارتی لیگ کے دوران تماشائیوں میں ہاتھا پائی، توڑ پھوڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں آئی پی ایل میچز کے دوران سکیورٹی کے ناقص انتظامات، سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، تماشائی آپس میں گتھم گتھا ، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ کے دوران دہلی کے کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تماشائی آپس میں لڑ پڑے اور خوب توڑ پھوڑ بھی کی۔ یہ واقع ہفتے کے روز سن رائزز حیدرآباد اور دہلی کیپٹلز کے مابین ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: میڈرڈ اوپن کپ: ویمنز سنگلز مقابلوں میں پولش خاتون کھلاڑی کی یک طرفہ جیت

ہفتے کے روز سٹیڈیم میں جہاں کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھے وہیں سٹینڈز میں تماشائی ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ اس میچ میں سن رائزز حیدرآباد نے دہلی کیپٹلز کو شکست دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کو ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے اور شاہقین ایک دوسرے کو بڑی بے رحمی کے ساتھ مار پیٹ رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی پولیس کے مطابق اب تک تماشائیوں کے اس جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔