میڈرڈ اوپن کپ: ویمنز سنگلز مقابلوں میں پولش خاتون کھلاڑی کی یک طرفہ جیت

May 01, 2023 | 12:27:PM
میڈرڈ اوپن کپ: ویمنز سنگلز مقابلوں میں پولش خاتون کھلاڑی کی یک طرفہ جیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سپین میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میڈرڈ اوپن ویمن سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں پولش کھلاڑی ایگا شوانٹک نے امریکی حریف برنارڈا پیرا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔

سپین میں جاری ٹینس کے عالمی مقابلوں میں پولینڈ کی خاتون ٹینس سٹار ایگاشوانٹک نے ایک منفرد جیت اپنے نام کی ہے، پولش کھلاڑی نے امریکا سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی کو میدان میں ٹکنے نہیں دیا، پولش ٹینس سٹار نے یک طرفہ مقابلے کے بعد جیت اپنے نام کی، تجربہ کار پلیئر کی جیت کا اسکور 6،3 اور 6،2 رہا، صنف نازک کے یکطرفہ مقابلے کی جھلکیاں آپ بھی دیکھیں۔