ناقابل یقین لمحہ۔۔ گوریلا اتنا شریف کیسے ہوسکتا ہے ؟ ویڈیو دیکھیے!

May 01, 2021 | 12:48:PM
ناقابل یقین لمحہ۔۔ گوریلا اتنا شریف کیسے ہوسکتا ہے ؟ ویڈیو دیکھیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خطرناک جانور اتنا شریف کیسے ہوسکتا ہے؟ ناقابل یقین لمحہ۔۔ گوریلا کی  زخمی پرندے کی صحت بحال کرنے کی کوشش اور اڑنے میں مدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی۔ 

آسٹریلیا کے شہر نیو ساؤتھ ویلز کے ایک چڑیا گھر میں حیرت انگیز فوٹیج کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔جب فوٹیج شروع ہوتی ہے تو گوریلا اس زخمی پرندے کی طرف گھوم رہا ہے جو گھاس پر پڑا ہوا ہے۔پہلے گورللا زخمی پرندے کی جانچ پڑتال کے لئے لیٹتا ہے پھر اسے اٹھنے اور بائیں ہاتھ میں لے کر پیار کرتا ہے۔

اس کے بعد یہ انگلی سے پرندے کو آہستہ سے جھکاتے ہوئے اسے اڑنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرتا ہے۔لیکن بیچارہ پرندہ بڑی مشکل سے حرکت کرتا ہے اور گوریلہ قریب سے دیکھنے کے لئے اس کی طرف دیکھتا ہے۔ پھر جب پرندہ اپنے پر پھڑپھڑاتا ہے تو گوریلا سمجھ جاتا ہے کہ یہ اب اڑنے کے قابل ہوگیا ہے تو وہ اسے جلدی سے جانے دیتا ہے اور خود پیچھے کی جانب مڑ جاتا ہے۔ واقعے کی فوٹیج بنانے والے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ یہ حیرت انگیز تھا کہ اتنا بڑا جانور اتنا شریف آدمی ہوسکتا ہے۔ '