این اے 249: (ن) لیگ نے ووٹوں کے فرانزک آڈٹ کیلئے خط لکھ دیا

May 01, 2021 | 09:41:AM
ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) نے این اے249 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کافرانزک آڈٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے مطابق این اے 249 کے انتخابی نتیجے پر (ن) لیگ کو سخت تحفظات ہیں،انتخاب کا نتیجہ 11 گھنٹے تاخیر سے آیا۔

واضح رہے کہ خط میں درخواست کی گئی ہےکہ جن پولنگ اسٹیشنز سے جاری فارم 45 پر شک ہے ان کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل کامیاب ہوئے جب کہ (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    جعلی داخلے ۔۔ جعلی ڈگریاں۔۔پنجاب بھر کے نجی لا کالجز کا آڈٹ شروع