جعلی داخلے ۔۔ جعلی ڈگریاں۔۔پنجاب بھر کے نجی لا کالجز کا آڈٹ شروع 

Apr 02, 2021 | 18:53:PM
 جعلی داخلے ۔۔ جعلی ڈگریاں۔۔پنجاب بھر کے نجی لا کالجز کا آڈٹ شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نجی لا کالجز کی جانب سے جعلی داخلوں اور جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی نے ہائیکورٹ کے حکم پر کالجز کا 5 سالہ آڈٹ شروع کردیا۔ انتظامی افسروںنے کالجز کا ریکارڈ قبضہ میں لینا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر وائس چانسلر نے تمام لا کالجز کے آڈٹ کے احکامات دیئے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز نے بلا امتیاز آڈٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

آڈٹ 2015 سے 2020 کے دورانیے کا کیا جائے گا، وائس چانسلر نے انتظامی افسروں کو ایل ایل بی میں داخلے باریک بینی سے چیک کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
وائس چانسلر نے بے ضابطگی ملنے پر سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا.ذرائع کے مطابق وی سی ڈاکٹر نیاز کی سخت ہدایات پر سینئر افسران نے ریکارڈ قبضے میں لینا شروع کر دیا، انتظامی افسران نے 43 الحاق شدہ لا کالجز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کی ہے، ایل ایل بی تین سالہ اور پانچ سالہ پروگرامز میں داخلوں کے ریکارڈ کی سکروٹنی کی جارہی ہے، امیدواروں کے گریجوایشن اور انٹر کے ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام کی جیت ہے،حمزہ شہباز