سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی فضائی حملے میں شہید

Mar 01, 2026 | 20:49:PM
سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی فضائی حملے میں شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے محمود احمدی نژاد کی رہائشگاہ پر میزائل سے حملہ کیا۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی بحری جہاز بھی تباہ کر دیا ، ایرانی بحری جہاز گلف آف عمان کی گہرائیوں میں ڈوب رہا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں 200 سے زیادہ شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  ایران میں 3 عبوری قیادت نے کام سنبھال لیا، مسلح افواج دشمن کو مایوس کریں گی، مسعود پیزشکیان