چین کا ایران، امریکہ اور اسرائیل میں جاری جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید کشیدگی پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں حملوں پر “گہری تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں اضافہ نہ کریں اور مذاکرات و مکالمے کی طرف واپس آئیں۔
امریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کو ایران کی عسکری صلاحیت کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے۔
چین نے خطے میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کیں۔
اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے یا ممکن ہو تو مصر جانے کے لیے طابا بارڈر کراسنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
وزارت خارجہ نے ایران میں موجود چینی شہریوں کو بھی “جلد از جلد” ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور زمینی راستوں کے طور پر آذربائیجان، آرمینیا، ترکی اور عراق کی نشاندہی کی۔