پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز برہم، عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا عندیہ

Mar 01, 2026 | 09:33:AM
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز برہم، عید کے بعد ملک گیر ہڑتال کا عندیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 23 سے 24 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اضافوں کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے ماہِ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر کرایوں میں اضافہ نہیں کیا تاکہ عوام کو مزید بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں مہنگائی کا نیا طوفان آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسردہ ،عالمی برادری تشدد رکوائے:ملالہ یوسفزئی

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف پہلے بھی 10 روزہ ملک گیر ہڑتال کی جا چکی ہے،عید کے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل، بشمول ممکنہ ملک گیر ہڑتال  کا اعلان کیا جائے گا۔