رات میں پھل کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ 

Mar 01, 2023 | 14:17:PM
پھل، سبزیاں، گریاں اور بیج صحت سے بھرپورغذائیں ہیں جو آپ کوتندرست وتوانا رکھنے ساتھ کئی امراض سے بچاتی ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پھل، سبزیاں، گریاں اور بیج صحت سے بھرپورغذائیں ہیں جو آپ کوتندرست وتوانا رکھنے ساتھ کئی امراض سے بچاتی ہیں۔ تاہم پھل ان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی غذا ہیں۔

پھلوں میں کئی طرح کے وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈینٹس کثیرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین روزانہ پھلوں کو غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ویسے تو پھلوں کو کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے تاہم اکثرلوگ انہیں رات میں کھانے سے منع کرتے ہیں۔

اس بات کے کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ رات میں پھل کھانے سے صحت متاثر ہوتی ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں میں رات میں پھل کھانے سے کوئی پریشانی ہوسکتی ہے۔

پھل کس طرح آپ کو متاثر کرسکتے ہیں؟

پھل کھانے کے لیے کوئی مخصوص وقت نہیں ہے تاہم اگر رات میں پھل کھایا جائے تو آپ کو ان مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سونے سے قبل کچھ بھی کھانا نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے اور پھل ان سے مختلف نہیں ہیں، تو کوشش کریں کہ سونے سے تین گھنٹے قبل انہیں کھانے سے گریز کریں۔

رات گئے پھل کھانے سے ان میں موجود چینی خون میں شامل ہونے لگتی ہے جس سے خون میں گلوکوز کی سطح بڑھ سکتی ہے تاہم اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔