امریکیوں کو ایٹمی حملے سے فکر مند ہونا چاہیے،صحافی کا سوال۔بائیڈن نے کیا جواب دیا؟

Mar 01, 2022 | 09:25:AM
صحافی کے سوال پر بائیڈن نے کیا کہا،فائل فوٹو
کیپشن: صحافی کے سوال پر بائیڈن نے کیا کہا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران صدر بائیڈن سے صحافی نے سوال پوچھا تھا کہ آیا امریکیوں کو ممکنہ ایٹمی جنگ سے فکر مند ہونا چاہیے یا نہیں جس پر انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ نہیں۔انہوں نےکہا ہے کہ امریکی عوام کو روس کی جانب سے ممکنہ ایٹمی حملے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز روس کے صدر پیوٹن نے ملک کو ایٹمی جنگ کےلیے تیاررہنےکا حکم دیاتھا، یہ اقدام برطانیہ کی وزیرخارجہ لیزٹرس کے اس بیان پر دیا گیا تھاکہ اگر پیوٹن کو یرکرین میں نہ روکا گیا تو مشرقی یورپ کے دیگرممالک بھی خطرات کا شکار ہوجائیں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاتھا کہ نیٹوبھی تنازع کا شکار ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    روس کے حملے ۔۔یوکرین میں دنیا کا سب سے بڑا جہاز تباہ