تحریک لبیک پاکستان کاسینیٹ انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ 

Mar 01, 2021 | 18:39:PM
تحریک لبیک پاکستان کاسینیٹ انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک لبیک پاکستان نے جنرل اور خواتین نشستوں پر ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ٹی ایل پی صرف ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ووٹ دے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کی گہماگہمی ہے ،پارٹی قائدین کی جانب سے اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے سیاسی توڑجوڑ جاری ہے ،تحریک لبیک پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں جنرل اور خواتین نشستوں پر ووٹ کاسٹ نہ کرنے کافیصلہ کیاہے، ٹی ایل پی کے ارکان سینیٹ الیکشن میں خواتین اورجنرل نشستوں پر کسی امیدوار کوووٹ نہیں دیں گے،تاہم تحریک لبیک پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی سینیٹ میں صرف ٹیکنوکریٹ نشست پر ووٹ دینگے۔