نوشہرہ میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی، ثبوت دے دیئے ، پرویز خٹک

Mar 01, 2021 | 10:45:AM
نوشہرہ میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی، ثبوت دے دیئے ، پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی کے 63 کا الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوارنے جیتا نہیں بلکہ چوری کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے، تمام ثبوت اور شواہد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیئے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی کے63 کے الیکشن میں ہونے والی چوری کے پیچھے پڑ چکا ہوں اور میں جس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہوں اس کو منطقی انجام تک پہنچا تا ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے تجوریاں کھول دی ہیں جبکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کو دیکھا دیا ہے۔