فیصل آباد:سیشن کورٹ پیشی پر آئے دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے 2افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عزادار حسین)فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آنے والے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران لاتوں، گھونسوں اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں صفدر اور عمر شامل ہیں، دونوں فریق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فواد عارف کی عدالت میں اقدامِ قتل کے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں پیشی پر آئے تھے، جہاں مدعی اور ملزم پارٹی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
واقعے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خانپور ڈیم میں افسوسناک حادثہ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی پی او آفس کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری سیشن کورٹ پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لے لیا۔