اسلام آباد میں توانائی بچت اقدامات کے تحت نئے کاروباری اوقات جاری

Jun 01, 2026 | 08:44:AM
اسلام آباد میں توانائی بچت اقدامات کے تحت نئے کاروباری اوقات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)اسلام آباد میں توانائی بچت اقدامات کے تحت نئے کاروباری اوقات جاری کر دیئے گئے، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، شادی ہالز، بیکریز، سبزی فروشوں اور کریانہ اسٹورز کو رات 10 بجے تک کاروبار بند کرنا ہوگا، جبکہ نجی تقریبات پر بھی رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندیاں آج سے نافذ العمل ہوں گی اور ان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں فارمیسیوں، اسپتالوں، میڈیکل لیبارٹریز اور میڈیکل اسٹورز کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جبکہ پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سے مذاکرات!ایرانی وزیرخارجہ کا دبنگ بیان آ گیا

مزید برآں دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔