امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے،قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے:ایرانی وزیر خارجہ

Jun 01, 2026 | 08:32:AM
امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے،قیاس آرائیوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے:ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کسی حتمی نتیجے تک پہنچ گئے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اس وقت جو کچھ بتایا جا رہا ہے وہ محض قیاس آرائیاں ہیں اور ایسی خبروں کو کوئی اہمیت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے کی طرح اسٹیو وٹکوف کے براہ راست پیغامات موصول ہوتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران میں کسی بھی فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجے یا وصول کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ماضی کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا، کیونکہ ایک مرحلے پر معاہدہ طے پانے کے باوجود بعد میں امریکا اس سے الگ ہو گیا تھا۔