واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں دلچسپ تبدیلی ۔صارفین کیلئے مزید آسانیاں

Jun 01, 2022 | 10:13:AM
واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں دلچسپ تبدیلی ۔صارفین کیلئے مزید آسانیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کئی فیچرز میں تبدیلیاں متعارف کرائے جانے کی خبریں سامنے آئیں جن میں پیغامات میں رد عمل کے فیچر کے ساتھ اسٹیٹس میں رچ لنک پریویو پر جاری آزمائش شامل ہے، صارفین کو ان کے اسٹیٹس پر آنے والے جوابات کے متعلق جاننے میں مدد ملے گی اور یہ جوابات صارفین کو چیٹ کے باہر سے دکھ سکیں گے۔

میٹا  کے مطابق انسٹینٹ میسیجنگ ایپ کی جانب سے اسٹیٹس رِپلائی انڈیکیٹر پر کام کیا جا رہا ہے،اس نئے فیچر سے صارفین کو ایک عام میسج اور ان کے اسٹیٹس پر آئے جواب کے درمیان فرق جاننے میں مدد ملے گی،کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کے استعمال کیلئے جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار 2 چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

ویب سائٹ نے ڈیسک ٹاپ کے لیے واٹس ایپ بِیٹا پر جاری اس فیچر کا اسکرین شاٹ بھی دیا ہے،اس سے قبل میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ متعدد فیچرز کے آزمائشی مراحل میں ہونے کے متعلق آگاہ کر چکی ہے جن میں خاموشی سے گروپ کو چھوڑنا، اسٹیٹس میں رِچ لنک پریویو کا آنا اور میسیج میں ردِ عمل کے حوالے سے مزید تفصیلات شامل ہیں۔

  خیال رہے واٹس ایپ کا یہ اسٹیٹس انڈیکیٹر فیچر فی الحال تشکیلی مراحل میں ہے اور کمپنی صارفین کے لئے اس فیچر کو کب جاری کرے گی اس حوالے سے کوئی حتمی  فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔