ہفتہ وار 2 چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

May 31, 2022 | 12:23:PM
ہفتہ وار 2 چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی
کیپشن: سرکاری ملازمین کام میں مصروف ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ہفتہ کی سرکاری تعطیل بحال کرنے کی تجویز  کومسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز  شریف نے ہفتے کی چھٹی کے مطالبے کو رد کر دیا ، آج  کابینہ کا اجلاس صرف تین معاملات پر بلایا ہے اور اس میں ہفتہ کی چھٹی  کا معاملہ شامل نہیں کیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس معاملے پر سخت موقف کی وجہ سے ہفتہ کو عام تعطیل کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور سرکاری دفاتر کی دیگر یونینز نے احتجاج کیا تھا اور تعطیل بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملازمین کے آخری احتجاج میں سرکاری افسروں نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے مطالبے کے مطابق چھٹی بحال کر دی جائے گی لیکن  ایسا نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بڑاحکم دیدیا۔ انتظامیہ الرٹ