عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بوائے فرینڈ کیلئے ایک بار پھر  پیار کااظہار کردیا

Jun 01, 2021 | 14:09:PM
عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بوائے فرینڈ کیلئے ایک بار پھر  پیار کااظہار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا پر ایکٹو بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے ایک بار پھر سے بوائے فرینڈ نوپور شکھارے کے ساتھ گزاری اپنی پرانی یادوں کو دیکھ کر رومانٹک ہو گئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرا خان نےاپنے ساتھی کیلئے پیار کا اظہار ایک بار پھر سے کھلے عام  کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایکٹو ایرا خان نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جو  آج کل خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ایرا خان نے اپنی تازہ پوسٹ میں اپنے اور نوپور شکھارے کے خوشیاں بھری یادوں کو دکھایا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے نوپور سے پھر اپنے دل کی بات کہہ ڈالی۔ایرا خان اور نوپور کی لو سٹوری کسی سے چھپی نہیں ہے۔

اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ دونوں کتنے خوش نظر آرہے ہیں۔ ایرا نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا تم میرے اینکر ہو۔ پاگل پن محسوس ہو رہا ہے، میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں کیوٹی۔وہیں ایرا کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد نوپور خود کو روک نہیں پائے اور وہ بھی سر عام اپنے پیار کا اظہار کر بیٹھے اور  بولے کہ میں بھی آپ سے پیار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ایرا خان نے ابھی تک فلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع نہیں کیا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ ایرا اکثر اپنے مداحوں سےجڑے رہنے کیلئے پوسٹ شیئر کرتی ہیں۔ ان دنوں ایرا اپنےفٹ نیس کوچ نوپور شیکھارے کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ایرا کا سوشل میڈیا پر اکثر چرچا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے چھوڑ کر اکیلا کہیں دور جانے والے‘ ۔۔ کورونا کسی کا لحاظ کرے نا