فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام کیاگیا 

Jul 01, 2026 | 16:43:PM
 فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام کیاگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر نجیبہ بی جی کی رہائشگاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام کیاگیا جس کے بعد شبیہہ علم کی زیارت برآمد کی گئی۔
 فیشن ڈیزائنر بی جی کی کیولری گراؤنڈلاہور میں واقع رہائش گاہ پر ہونے والی مجلس عزاء میں ہدایتکارہ سنگیتا،اداکارہ لیلیٰ ،اداکارہ مدیحہ شاہ، فیشن ڈیزائنر ٹمی رائے،شبنم جعفری ،اداکار گوشی خان،انجمن خان ، شبانہ شیخ اور گلوکارہ شاہدہ منی سمیت دیگر شریک ہوئیں،اس موقع پر خواتین کی مجلس کا انعقاد کیاگیا جس میں سوزوسلام پڑھا گیا اور شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کیے گئے جس کے بعد شبیہہ علم کی زیارت برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ نور اسٹوڈیو کے بانی شوکت حسین رضوی کی اہلیہ یاسمین شوکت رضوی انتقال کرگئیں
 فیشن ڈیزائنر بی جی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ہر سال مجلس کا انعقاد کرتی ہوں، محرم کا مہینہ بلا شبہ قربانیوں کا مہینہ ہے جو ہمیں سکھاتا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء نے قربانی دے کر اسلام کو زندہ کیا۔ مجلس کے اختتام پر لنگر حسینی کا خصوصی اہتمام کیا گیاتھا۔