بلوچستان میں محکمہ صحت کی غفلت،خسرہ کی وباء پھوٹنے سے 4 بچے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے کلی عبدالرحمن زئی میں محکمہ صحت کی غفلت کی وجہ سے خسرہ کی وباء پھوٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے کلی عبدالرحمن زئی میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے گزشتہ روز ایک کی خاندان کے 4 بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں میں کاروان خان ، بی بی و میمن ، بی بی ملالئی ، خوشحال خان شامل ہیں، جاں بحق ہونیوالے بچے عبدالکریم نامی شخص کے پوتے پوتیاں بتائے جا رہے ہیں ۔ متوفی بچوں کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ محمکہ صحت کی جانب سے 12 بیماریوں کے ٹیکہ جات مہم میں ویکسینیشن ٹیم بروقت نہ پہنچ نے اور غفلت کی وجہ سے خسرہ کی وباء سے چار بچے جاں بحق ہوئے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیچنگ ہسپتال پر نئے نام سے ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ کرنیکا فیصلہ،ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم