ٹیچنگ ہسپتال  پر نئے نام سے ایم ٹی آئی  ایکٹ نافذ  کرنیکا فیصلہ،ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم

ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ بورڈ کریگا ، ڈاکٹرز و عملہ بورڈ کے رحم و کرم پر ہوگا ،ممبران کی خوشنودی تک ملازمت کر سکیں گے

Jul 01, 2025 | 19:04:PM
 ٹیچنگ ہسپتال  پر نئے نام سے ایم ٹی آئی  ایکٹ نافذ  کرنیکا فیصلہ،ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) تحریک انصاف کے دور کا ایم ٹی آئی (میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ) ایکٹ سرکاری ٹیچنگ ہسپتال پر نئے نام سے لاگو کرنے کا فیصلہ ۔ پنجاب سپیشلائزڈ انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2025 کا نئے ٹیچنگ ہسپتالوں پر اطلاق   ہوگا،سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ بورڈ کریگا ، ڈاکٹرز و عملہ بورڈ کے رحم و کرم پر ہوگا ،نئے قانون سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم  ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اس میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) ایکٹ کے تحت سرچ اینڈ نومینیشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔تحریک انصاف دور کے قانون کا سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر نئے نام سے اطلاق ہوگا ۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کا نفاذ نہیں ہوگا ۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ بورڈ کرے گا ۔ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ بورڈ کے رحم و کرم پر ہوگا ۔نئے قانون سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم  ہو جائے گا۔ ٹیچنگ ہسپتالوں میں  ڈاکٹرز  و طبی عملہ بورڈ ممبران کی خوشنودی تک ملازمت کر سکیں گے ۔نئے قانون کے تحت سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کا بورڈ وسیع اختیارات کا حامل ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں کا فیصلے اور احتجاجی تحریک کی کال،تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب