10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی، علیمہ خان

Jul 01, 2025 | 19:29:PM
10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی، علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بانی تحریک انصاف کی  ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا،آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی اہمیت نہیں تو اس کا مطلب مارشل لا لے آئے ہیں،عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنادیں اورججز کے ساتھ ایسا کریں تو رول آف لاء ختم ہوچکا ہے۔بانی کہہ رہے تھے 22 گھنٹے تک بند رکھا جاتا ہے اور صرف 2 گھنٹے ملتے ہیں،10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کی  ہمشیرہ علیمہ خان نے دیگر بہنوں کے ساتھ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا،

ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی،ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی،یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا جارہا ہے،بانی نے 26 ویں ترمیم کی بات کی ہے،اس ترمیم کے نتائج واضح ہورہے ہیں،آپ لوگوب کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی اہمیت نہیں تو اس کا مطلب مارشل لا لے آئے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنادیں اورججز کے ساتھ ایسا کریں تو رول آف لاء ختم ہوچکی ہے۔بانی نے کہا کہ اس کے ساتھ اخلاقیات ختم ہوچکی ہیں،اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ ووٹ سے نہیں گے،بانی نے کہا کہ میڈیا کی آواز بند کردی ہے26 ویں ترمیم لائی جارہی ہے، بانی نے کہا اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں۔بانی نے کہا کہ لوگوں کی آواز ختم کردی ہے،ہندوستان سے آزادی کے بعد پاکستان کلمہ کے نام پر بنا تھا،یہ کلمہ تھا جس کی وجہ سے آج پاکستان قائم ہے،بانی نے کہا کہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنایا جارہا ہے،اس غلامی سے بہتر ہے میں ساری زندگی جیل میں رہوں،انھوں نے کہا کہ 10 محرم کے بعد اس غلامی کے نظام کے بعد تحریک شروع کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی نے پنجاب اسمبلی میں مزاحمت  کی تعریف کی اور اپوزیشن لیڈر کی تعریف کی،اس وقت 26 اراکین ہیں جن پر پابندیاں لگادی ہیں،اس سے بہتر ہے کہ ہمارے ممبران اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگادیں،15 منٹ کی ملاقات تھی صرف اتنی بات ہوچکی ہے،انھوں نے پارٹی کو کہا ہے کہ 10 محرم کے بعد تحریک کی تیاری کریں، بانی نے پارٹی کے لیے ہدایات دے دی ہیں جو سلمان اکرم راجہ کو بتادی ہیں،انھوں نے بانی کو تنہائی میں قید کررکھا ہے،بانی کو جیل میں اس کے حقوق نہیں مل رہے، کتابیں بھی نہیں دے رہے،بانی کہہ رہے تھے 22 گھنٹے تک بند رکھا جاتا ہے اور صرف 2 گھنٹے ملتے ہیں،10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی ۔ 
یہ بھی پڑھیں:ٹیچنگ ہسپتال  پر نئے نام سے ایم ٹی آئی  ایکٹ نافذ  کرنیکا فیصلہ،ڈاکٹرز و عملے کا سرکاری ملازم کا درجہ ختم