برطانیہ پلٹ لڑکی کیساتھ والد کے دوست کے بیٹے کی تین دن مبینہ زیادتی

Jul 01, 2021 | 14:47:PM
برطانیہ پلٹ لڑکی کیساتھ والد کے دوست کے بیٹے کی تین دن مبینہ زیادتی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی،متاثرہ لڑکی والد کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی نےالزام لگایا ہےکہ والد کے دوست کے بیٹے فیضان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کا کہناہے کی ملزم فیضان گھر میں تین دن زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔وحدت کالونی پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کر لیاہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم فیضان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زیادتی کا شکار لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے کروا لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم