رانا ثنا اللہ نے "ملک کے پانچ بڑوں" میں پی ٹی آئی کے بانی کو بھی شمارکرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے بانی کو ملک کے "پانچ بڑوں" میں سے ایک مان لیا اور ان کے ساتھ رابطہ کرنے کی حمایت کر دی۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے اینکر کےساتھ انٹرویو میں کہا۔ " ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔"
رانا ثنا اللہ نے اینکر کے سوالات کے جواب میں کہا، جس طرح 2025 میں اچھی خبریں آئیں، امید ہےکہ 2026 مزید معاشی استحکام کا سال ہوگا۔
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینئیر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے ملک کے پانچ بڑوں کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ان 5 بڑوں میں نوازشریف، شہبازشریف،آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ایک اور شخصیت ہیں." رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے، "جب تک ان 5 شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے تو بریک تھرو نہیں ہوگا." انہوں نے اپنے اس نکتہِ نظر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، " میرے اور عامر ڈوگر کے رابطوں سے بریک تھرو نہیں ہوگا۔"
رانا ثنا اللہ نے ریاستی اداروں اور شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کے ھوالے سے مزید کہا، جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے ان کو بند کیا جانا چاہیے۔ ، پی ٹی آئی کی قیادت یہ کہہ کر جان نہیں چھڑاسکتی کہ ان اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں اوران سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا، پی ٹی آئی کی قیادت کو ان اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی اختیار کر کے انہیں بند کروانا چاہی۔ اگران اکاؤنٹس سے صرف پروپیگنڈا ہی کرنا ہے تو مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے خلاف کریں۔
آج شب نشر ہونے والی گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے پیش گوئی کی کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی اپیل ناکام ہوگی، پی ٹی آئی پہیہ جام نہیں کرپائےگی اور اس کے مزید نقصانات ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کو ایسا دھرلیا جائے گا کہ یہ پھر گلہ کریں گے، پی ٹی آئی احتجاج کی کال کو واپس لے۔
اینکر کے سوالات کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے پہلی مرتبہ اپنا یہ نکلتہ نظر بیان کیا کہ ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں، رابطہ ہونا چاہیے، اگر یہ رابطہ ہوا تو صورت حال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔ صدر، وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے آپس میں مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
ان بڑوں میں شہباز شریف، آصف زرداری، بانی پی ٹی آئی شامل ہیں جب تک ان شخصیات کے درمیان اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں ہوں گے، بریک تھرو نہیں ہوگا۔میرے اور عامر ڈوگر کے رابطوں سے بریک تھرو نہیں ہوگا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ اس تجویز میں پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے : تحریک انصاف سے مذاکرات ،حکومت نے 2 شرائط رکھ دیں
یہ بھی پڑھیئے : پی ٹی آئی کیا چاہتی ہے؟ رانا ثنا اللہ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا
یہ بھی پڑھیئے : حکومت پوری اپوزیشن سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، رانا ثناء اللہ
اس گفتگوکو آگے بڑھاتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ تحریک انصاف اداروں کی قیادت کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کرے تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کا راستہ نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے انہیں بند کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی قیادت صرف یہ کہہ کر جان نہیں چھڑا سکتی کہ ان اکاؤنٹس پر ان کا کوئی کنٹرول یا ان سے تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو ان اکاؤنٹس سے اظہار لاتعلقی کرنا ہوگا۔