حدیقہ کیانی کا نیا میوزک البم   ''وصل '' ریلیز کرنے کا اعلان

حدیقہ کیانی ، نیا، میوزک البم   ،وصل ، ریلیز ،کرنے،اعلان

Jan 01, 2022 | 16:56:PM
حدیقہ کیانی کا البم وصل ریلیز کرنے کا اعلان
کیپشن: حدیقہ کیانی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سال 2022 میں طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کریں گی جس کی شاعری انہوں نے اور ان کی والدہ سمیت دیگر افراد نے لکھی ہے۔ حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ان کے البم کا نام ''وصل ''ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

 حدیقہ نے بتایا کہ  انہیں زیادہ مشکل پشتو زبان میں گلوکاری کرنے میں پیش آئی، گلوکارہ نے چینی اور فرانسیسی زبان کو بھی مشکل قرار دیا اور بتایا کہ انہوں نے متعدد زبانوں میں گیت گائے مگر انہیں سب سے زیادہ مشکل زبان پشتو لگی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کا بہن کے ساتھ شادی پر خوبصورت رقص۔۔ ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

گلوکاری و اداکاری میں سے انہوں نے اداکاری کو زیادہ مشکل قرار دیا اور کہا کہ ایکٹنگ کے لیے لچک، سخت محنت، جذبات اور ٹیم ورک کا حوصلہ درکار ہوتا ہے جبکہ گلوکاری کے دوران کوئی بھی شخص تنہا بھی گانا گا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان شمیتا پر برس پڑے۔۔ وجہ کیا بنی؟

 یاد رہے کہ حدیقہ کیانی کا آخری میوزک البم وجد 2017 میں ریلیز ہوا تھا، جس میں صرف 5 گانے شامل تھے اور اب وہ 5 سال بعد آئندہ برس البم ریلیز کریں گی۔