پمز ہسپتال سے واپسی کے بعد عمران خان کی صحت کیسی ہے؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

Feb 01, 2026 | 19:10:PM
پمز ہسپتال سے واپسی کے بعد عمران خان کی صحت کیسی ہے؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے انہیں پمز ہسپتال لایا گیا تھا، اب وہ صحت مند ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا معمولی سا پروسیجر تھا جو ہوگیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چیک اپ کے لیے سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال لایا گیا، تاہم اس سارے معاملے کو خفیہ رکھا گیا۔

 رپورٹس کے مطابق عمران خان کو آنکھوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے  جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش لاحق ہے، اس لیے ذاتی معالج کو ان تک رسائی دی جائے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد ہے، اور حکومت کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی جیل میں بیٹھ کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی  پڑھیں :  جمعیت علما اسلام  خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور تیراہ متاثرین کی حالتِ زار پر  8 فروری کو مظاہرہ کرےگی