جمعیت علما اسلام  خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور تیراہ متاثرین کی حالتِ زار پر  8 فروری کو مظاہرہ کرےگی

Feb 01, 2026 | 19:02:PM
 جمعیت علما اسلام، 8 فروری، تیراہ متاثرین، امن و امان کی پریشان کن صورتحال، Jamiat Ulema-e-Islam, February 8, thirteen affected, disturbing security situation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور  میں جمعیت علما اسلام نے  خیبر پختونخوا میں امن و امان کی پریشان کن صورتحال اور تیراہ متاثرین کی حالتِ زار پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے  8 فروری کو مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

پشاور: جمعیت علمائے اسلام نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق احتجاج 8 فروری کو پشاور میں کیا جائے گا، جس میں بدامنی، کرپشن اور صوبے کو درپیش سنگین مسائل پر حکومت کی کارکردگی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔جے یو آئی کے رہنما جلیل جان کا کہنا ہے کہ احتجاج کا فیصلہ مفتی محمود مرکز پشاور میں ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے جبکہ حکومتی سطح پر مسائل کے حل میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران تیراہ اور کرم کے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری کے باوجود متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی سے متعلق ابہام پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

 جلیل جان کے مطابق متاثرین کو ریلیف نہ ملنا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔  

جمعیت علما اسلام  کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والا احتجاج بھرپور اور ہوگا، جس میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تاکہ حکومت کو عوامی مسائل کی سنگینی کا واضح پیغام دیا جا سکے۔