ّبسنت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی ؛لیسکو نے تمام شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئے

Feb 01, 2026 | 16:08:PM
 ّبسنت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی ؛لیسکو نے تمام شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)بسنت پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے لیسکو نے تمام شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئے۔
تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بجلی بند نہیں کی جائے گی،موسم سرما میں لیسکو آٹھ گھنٹے تک بجلی بند کر کے تعمیراتی کام کر رہی ہے لیکن بسنت کے تینوں روز گرڈ سٹیشنز اور الیون کے وی کی شٹ ڈاؤن منسوخ کردی گئی ہیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ افسران کو پاور کنٹرول سینٹر سے رجوع کرنا ہو گا،تکنیکی و فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے پاور کنٹرول سینٹر سے منظوری لی جائیگی اور منظوری نہ ملنے پر کسی صورت بجلی بند نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی پسند کی نمبر پلیٹس؛ گاڑی مالکان کوبڑی خوشخبری مل گئی
لیسکو نے بسنت پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے اوراس حوالے سے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔