بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش/استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
دفعہ 144 کے تحت پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں اور پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:دہشتگردوں کا خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے: خالد مقبول صدیقی