دہشتگردوں کا خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے: خالد مقبول صدیقی 

Feb 01, 2026 | 15:18:PM
دہشتگردوں کا خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے: خالد مقبول صدیقی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔

بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جمعرات کو چھٹی کا اعلان
 انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھناؤنا کھیل بند کردیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔