پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا،  استحکام پاکستان پارٹی نے کراچی سے اہم وکٹ گرا دی

Feb 01, 2024 | 18:23:PM
پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا،  استحکام پاکستان پارٹی نے کراچی سے اہم وکٹ گرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا،  استحکام پاکستان پارٹی نے کراچی سے اہم وکٹ گرا دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کراچی فلک الماس نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی نے شمولیت کے موقع پر فلک الماس کو مفلر پہنایا،محمود مولوی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان میں شامل ہونے پر فلک الماس کو مبارکباد دیتا ہوں، پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو اپنے سیاہ مقاصد کیلئے استعمال کیا، آئی پی پی میں فلک الماس کو خوش آمدید کہتے ہیں ، نوجوان ہمارے ملک کا اہم سرمایہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں اضافہ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی 

 پی ٹی آئی سے آئی پی پی میں آنے والی خاتون رہنما فلک الماس کا کہنا تھا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے، نظریہ خدمت کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے،ملک کی ترقی فلاح و بہبود کیلئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں۔