محسن نقوی نے صحافی برادری کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، عامر میر

Feb 01, 2024 | 10:25:AM
محسن نقوی نے صحافی برادری کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، عامر میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صحافی برادری کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی  نے میڈیا کمیونٹی کی فلاح کے لئے انقلابی قدم اٹھا تے ہوئے لاہور میں 200 ایکڑپرمشتمل رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ محسن نقوی نے صحافی برادری کے ساتھ کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا،رہائشی منصوبے کی ذمہ دار راوی اربن ڈویلپمینٹ اتھارٹی کےپاس  ہو گی۔

عامر میر نے  کہا کہ پنجاب میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس آسان اقساط پر دئیے جائیں گے،قسطوں کی ادائیگی 10 سال میں آسان اقساط پر ہوگی،نیوز روم ،رپورٹنگ سٹاف کے لئے برابر کا 30، 30 فیصد کوٹہ ہوگا۔

عامر میر نےبتایا کہ  لاہور سے باہر کے صحافیوں کے لئے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا،کیمرا مین اور فوٹوگرافرز کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا،پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کئے جائیں گے جبکہ درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 فروری ہوگی۔

صوبائی وزیر عامر میر نے مزید بتایا کہ  درخواست فارم روڈ ا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،پلاٹس الاٹمنٹ کے لئے حتمی قرعہ اندازی 12 فروری کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کے کامیاب تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےایک اور وعدہ پورا کردیا،اڑھائی ماہ میں چلڈرن ہسپتال نیا ہو گیا، ایمرجنسی بلاک اور وارڈز کی اپ گریڈیشن مکمل ،100مزید بیڈز کا اضافہ بھی کردیا گیا، محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے اپ گریڈایمرجنسی بلاک کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا،بچوں کے علاج معالجے کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔