جن حالات سے ملک گزر کرآیاشکر ہے بچ گیا: مریم نواز

Feb 01, 2023 | 17:45:PM
جن حالات سے ملک گزر کرآیاشکر ہے بچ گیا: مریم نواز
کیپشن: مریم نواز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں، جن حالات سے ملک گزرا، شکر کرنا چاہیے کہ پاکستان بچ گیا،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے توڑنے کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق  بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی،عمران خان کے 4 سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ،مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جوکبھی دبی نہ خاموش ہوئی ،نوجوان مسلم لیگ ن کی تنظیمی مہم کاہراول دستہ ہیں ،مجھے ملک میں مہنگائی کااحساس ہے اور تکلیف بھی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، عوام کی محبت سرمایہ ہے، عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں، 5 کے ٹولے نے ملک کو لوٹا، آج سب کے نام لوں گی، کھوسہ، ڈیم والے بابا، عمران اور اس کی دو بیساکھیوں نے ملک کو کنگال کر دیا۔

ن لیگ نے جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا کہ ن لیگ خاموش ہوگئی، جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا کہ ن لیگ شاید کمزور ہوگئی، تم نے جتنے میدان میں چکر لگانے تھے لگا لئے اب ن لیگ کی باری ہے، نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے جلسوں کا آغاز بہاولپور سے ہوگا،پشاور دھماکے میں شہید اور زخمی افراد کیلئے دعاگو ہیں۔