سہیل آفریدی منشیات فروشوں اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں؛علی گوہربلوچ

Dec 01, 2025 | 23:59:PM
سہیل آفریدی منشیات فروشوں اور دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں؛علی گوہربلوچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔
24نیوز کےپروگرام ’’گونج مسعود رضا کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے  ہوئے علی گوہر بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے لیے 3صوبے کام کر رہے ہیں  جبکہ خیبر پختونخوا  یہ کام نہیں کر رہا بلکہ وہ افغان مہاجرین  کو سپورٹ کر رہا ہے جو کے نہیں ہونا چاہیے۔

سہیل خان آفریدی کو احتجاج احتجاج کھیلنے سے زیادہ اپنے صوبے کی طرف توجہ دینی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں اوران پر  چارج شیٹ بہت لمبی ہے،ان کے خلاف جب بھی کارروائی کی جائے گی تو پورے ثبوتوں کے ساتھ کی جائے گی۔
پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل  نے کہا کہ کراچی واقعے پر افسوس ہے لیکن اس واقعہ کی ذمہ داری صرف وزیر اعلیٰ یا میئر کراچی مرتضی ٰ وہاب پر ہی نہیں آتی تمام انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہے،چاہے ٹاون چیئرمین ہو یا یوسی چیئرمین سب پر ذمہ داری ڈالنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ مشورہ ہے کہ سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور میئر کراچی کو چاہیے کےاس واقعہ کی  انکوائری کروائیں،قادر خان مندوخیل نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تیسری حکومت ہے لیکن خیبر پختونخوا کے حالات  اچھے نہیں ہیں اگرکے پی میں حالات اچھے ہوتے تو کیا لوگ علاج کے لیے کراچی آتے۔
پروگرام میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید علی بخاری نے کہا کہ عوام  اور ان کے نمائندے ابھی تک تحریک انصاف کے ساتھ ہیں  جبکہ اس حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں ہے کیونکہ انہیں عوا م میں جانا نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم کے پی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے لیے وفاق کے ساتھ کھڑےہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  عمران خان سے ملاقات کا دن ، اڈیالہ جیل کے اطراف بازار اور سکول بند