عمران خان سے ملاقات کا دن ، اڈیالہ جیل کے اطراف بازار اور سکول بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز (منگل)جیل کے اطراف کے بازار بند رہیں گے جبکہ سکولوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
منگل کے روز گورکھپور اور گردونواح میں موجود تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گورکھپور بازار کے تاجروں کو کل بازار بند رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
گورکھپور دائیگل ناکے چکری انٹرچینج اڈیالہ روڈ کے مختلف مقامات پر آٹھ سے زائد ناکے لگائے جائیں گے،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ، اڈیالہ روڈ پر آنے والی گاڑیوں کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا اسمبلی سے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے متفقہ قرارداد منظور