سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا ( کے پی ) اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:ائیر پورٹ سے بڑی گرفتاری
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی احتشام خان نے کیا کہا کہ اجلاس میں منگل کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق ارکان اسمبلی اسلام باد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔