سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والا مسافر 2کروڑ مالیت کی منشیات سمیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ایک مسافر کے پہنے ہوئے جوتوں اور اس کے سامان میں چھپائی گئی ایک کلو ایک سو ساٹھ گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ منشیات کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دورانِ اسکریننگ اور تلاشی مشکوک اشیا کی نشاندہی پر مسافر کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے اعلان نے پناہ گزینوں پر بجلیاں گرا دیں
جس کے نتیجے میں مہارت سے جوتوں کے اندر چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف نے ملزم کو ضبط شدہ منشیات سمیت قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔