احد رضا میر کا انتہائی مختصر لباس میں خواتین کیساتھ رقص ، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے

Dec 01, 2023 | 22:01:PM
احد رضا میر کا انتہائی مختصر لباس میں خواتین کیساتھ رقص ، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو  اداکار احد رضا میر کی بیرونِ ملک بنا شرٹ پہنے سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو  پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہو گئے ۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احد رضا میر کی ایک ویڈیو کے خوب چرچے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احد نے لال رنگ کی ٹوپی اور انتہائی مختصر شارٹس پہن رکھی ہے، اور عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقعے پر یہ ایک تقریب کے دوران انگریزی گانوں پر جھوم رہے ہیں ،مذکورہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر انہیں خوب برا بھلا کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے احد اپنی اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے ہمراہ بھی نظر نہیں آئے ہیں،اس دوران یہ افواہیں بھی گردش کرتی نظر آئیں تھیں کہ ان دونوں کی طلاق ہو گئی ہے ۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ مئی 2023 میں بین الاقوامی سیلیبریٹی منیجر حامد حسین کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی جس میں وہ اپنے بھائی علی سید اور صبور علی کے شوہر علی انصاری کے ہمراہ نظر آئیں تھیں۔

جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں نے شرکت کی وہیں احد رضا میر اور انکے خاندان کی شرکت کے متعلق سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں,ان چرچوں کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ سجل اور احد کا کافی عرصے بعد ایک ہی تقریب میں ایک ساتھ دکھنا ہے اگرچہ دونوں فنکار اور انکی فیملی ایک ہی تقریب میں موجود تھے لیکن دونوں کی ایک دوسرے کے ہمراہ کوئی بھی تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔