معروف مارشل آرٹ ماہر نے گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Dec 01, 2020 | 19:54:PM
 معروف مارشل آرٹ ماہر نے گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے معروف مارشل آرٹ ماہر اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود نے 38 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عرفان مسحود نے اسٹار جمپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ بنایا، انہوں نے 60 پائونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 اسٹار جمپس کئے۔عرفان محسود کی جانب سے توڑا جانے والا یہ ورلڈ ریکارڈ اس سے قبل 22 اسٹار جمپس کا تھا۔
عرفان محسود کو گنیز ورلڈ ریکارڈز انتظامیہ نے تصدیقی ای میل جاری کردی ہے۔خیال رہے کہ عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔انہوں نے بھارت، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن اور اٹلی کے ریکارڈز بھی توڑے ہیں۔