کولمبو :جیل میں پرتشدد فسادات، 8 قیدی مارے گئے،50 زخمی

Dec 01, 2020 | 10:09:AM
 کولمبو :جیل میں پرتشدد فسادات، 8 قیدی مارے گئے،50 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مضافات میں واقع مہارا جیل میں ہونے والے پرتشدد فسادات میں8 قیدیوں کی موت واقع ہوگئی اور 50  قیدی زخمی ہوگئے۔


مقامی میڈیا کی رپورٹ میں پولیس سربراہ اجیت روہانا کے حوالے سے یہ اطلاع دی گئی کہ کولمبو کے مضافات میں واقع مہارا جیل میں پرتشدد فسادات ہوئے جس میں کم سے کم8قیدیوں کی موت ہوگئی اور50  قیدی زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فساد کے نتیجے  میں جیل کے دو افسران بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فساد اس وقت بھڑک اٹھا جب قیدی کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلنے کی وجہ سے جیل سے جلد رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران قیدیوں نے جیل کے گھیرے کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کی وجہ سے سلامتی اہلکاروں کو انہیں روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

قیدیوں کے حقوق کی سلامتی کے لئے تشکیل کمیٹی کے ایک وکیل سوناکا پریرا نے بتایا کہ فساد کے پیچھے کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ مقامی افسران نے کورونا وائرس کی جانچ کرانے اور صحت مند قیدیوں کو متاثروں سے الگ کرنے کی قیدیوں کی درخواست کو ٹھکرا دیا ہو۔ سری لنکا میں اب تک کورونا وائرس انفیکشن کے22,988 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 109 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔