مون سون کا نیا اسپیل برسنےکوتیار؛محکمہ موسمیات نے نویدسنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ)ملک میں مون سون کا نیا اسپیل برسنےکوتیارہے۔
بارشیں برسانے والی ہوائیں مشرقی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے لگیں،لاہور اوراسلام آباد میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،کشمیر اور خیبرپختونخوامیں بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔
لاہور میں آج بھی بادل برسنے کا امکا ن ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج 20 سے 60 فیصد تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،لاہور کاآسمان بادلوں کی لپیٹ میں ہے اوردرجہ حرارت 31ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے سلال ڈیم سے پھرپانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
لاہورمیں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔