تحریک انصاف کی مزید 2 وکٹیں گر گئیں

Aug 01, 2023 | 21:13:PM
تحریک انصاف کی مزید 2 وکٹیں گر گئیں
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مزید 2 وکٹیں گر گئیں، کورکمیٹی ممبر و صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اور سابق امیدوار تحصیل شاہ عالم نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پرویز خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے ، مزید 2 رہنما پارٹی چھوڑ کر پرویز خٹک گروپ سے جا ملے، اسرار باچا کور کمیٹی ممبروصوبائی انفارمیشن سیکرٹری اور ر یاض خان سابق امیدوار تحصیل شاہ عالم نے پرویز خٹک گروپ میں شمولیت اختیار کرلی،دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور کے افتتاح کے موقع پر شمولیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کی چھٹی، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی