افغانستان سے دہشتگرد سرگرمیوں پر اپنے دفاع کیلئے عالمی قوانین پر عمل کرینگے، بلاول بھٹو

Aug 01, 2023 | 19:12:PM
افغانستان سے دہشتگرد سرگرمیوں پر اپنے دفاع کیلئے عالمی قوانین پر عمل کرینگے، بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں دہشتگردی کو روکنا چاہئے،افغانستان سے دہشتگرد سرگرمیوں کے تناظر میں اپنے دفاع کیلئے عالمی قوانین پر عمل کریں گے ،اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی ہمارا ایک آپشن ہوسکتا ہے لیکن یہ ہمارا آخری آپشن ہو گا ،نیٹو کی چھوڑا ہواا اسلحہ اور سپلائز بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے۔
دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ کے چینج انیشیٹیو کے تناظرمیں تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں دفتر خارجہ حکام اور شراکت داروں نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب میں قائمقام سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ وزیرخارجہ نے دفترخارجہ اور فارن سروسز میں ڈیجیٹل سسٹم کومتعارف کروایا ہے اور 51 میں سے19 منصوبے کامیابی سے مکمل کر لئے گئے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے اس منصوبے کے تحت ہم نے مختلف انتظامی شعبوں میں بہتری لائی، افغانستان سے دہشت گرد سرگرمیوں کے تناظر میں اپنے دفاع کیلئے عالمی قوانین پر عمل کریں گے ،اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی ہمارا ایک آپشن ہوسکتا ہے لیکن یہ ہمارا آخری آپشن ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں دہشتگردی کو روکنا چاہیے پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کیلئے افغانستان کو مدد دینے کیلئے تیار ہے ،نیٹو کا چھوڑا ہواا اسلحہ اور سپلائز بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس باجوڑ واقعے کی تعزیت کرنے گیا تھا ،دہشتگردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے نگران حکومت کیلئے مذاکرات آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کا غصہ بے قابو؛ سابق وزیراعلیٰ سمیت 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا