ایس ایس پی کےعہدے پر ترقی پانیوالے افسران کے تقرروتبادلے

Aug 01, 2023 | 14:34:PM
ایس ایس پی کےعہدے پر ترقی پانیوالے 6 افسران کے تقرروتبادلے ترقی پانے والے دیگر9 افسران کو موجودہ تعیناتیوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ایس ایس پی کےعہدے پر ترقی پانیوالے 6 افسران کے تقرروتبادلے۔ ترقی پانے والے دیگر9 افسران کو موجودہ تعیناتیوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد افضل کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او لگا دیاگیا۔ محمد افضل کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

توقیر محمد نعیم کو ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ تعینات کردیا گیا۔ اور توقیر محمد نعیم کو ایس پی سکیورٹی لاہور کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔آصف امین اعوان ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ایس پی یو لاہور تعینات کردیا گیا۔

سید ندیم عباس کو ترقی کے بعد اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب لگا دیاگیا۔ساجد حسین کھوکھر کو اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔محمد بن اشرف ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب تعینات کردئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کم عمر گھریلو ملازمہ تشدد کیس:ملزمہ سومیہ عاصم کی عبوری ضمانت منظور